تشویش ناک خبر! مجبوری یا پاگل پن۔۔۔ ملزم نے تھانے میں خودکشی کر لی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 27, 2016 | 20:10 شام

پنڈی بھٹیاں(مانیٹرنگ رپورٹ) سکھیکی کے نواحی گاوں صادق آباد میں چچا امیر عرف میرو نے فائرنگ کر کے ماں اور اس کی دو بیٹیاں کو قتل کر دیا، ملزم نے تھانے میں خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاوں صادق آباد میں قتل کی سنگین واردات میں چچا نے اپنی بھابی اور دو بھتیجیوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔ اہل محلہ فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچے تو محنت کش نذیر عباس کی بیوی اور دونوں بیٹیوں کی خون میں لت پت لاشیں پڑی ملیں جس پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی۔سکھی
سکھیکی پولیس کا کہنا ہے کہ پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاوں صادق آباد کے محنت کش نذر عباس کے بھائی امیر عرف میرو نے اپنے بھائی کی غیر موجودگی میں اس کی 40 سالہ بیوی منظوراں بی بی اور بیٹیوں 17سالہ کرن رانی اور 10 سالہ تنویر رانی کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا اور خود فرار ہوگیا۔
پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے بعد ملزم امیر عرف میرو کو گرفتار کر کے سکھیکی تھانے منتقل کیا جہاں ملزم نے تھانے کے غسل کھانے میں مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔
ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر غیاث گ±ل موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ ماٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔