وزیر خبیر پختونخوا علی امین گنڈا پورکو خوشخبری مل گیی،بے ساختہ لڈیاں ڈالنے لگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 09, 2016 | 04:40 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ) صوبائی وزیر خبیر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جان میں جان آگئی۔ شراب برآمدگی کے معاملے پر سیشن جج نے ملزم کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

شراب برآمدگی کیس میں تحریک انصاف کےاہم رہنما علی امین گنڈا پور سیشن جج سہیل اکرام کی عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل جج نے پولیس سے استفسار کیا کہ ملزم کے خلاف منصوبہ بندی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ جو لیڈر خود بھاگ رہا تھا وہ کیا منصوبہ بندی کرے گا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بوتل میں شراب ہی برآمد ہوئی تھی۔ ر

پورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے ۔عدالت کے استفسار پر وکیل صفائی نے بتایا کہ کہ بڑی تعداد میں گرفتاریاں ہورہی تھیں۔ گرفتاری سے بچنے کیلئے وہاں سے بھاگنے میں ہی عافیت سمجھی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد علی امین گنڈا پور کی 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔