ہالی وڈ کی خوبصورت ترین خاتون کی حالاتِ زندگی پر ایک نظر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 20, 2017 | 17:21 شام

لاہور(مہرماہ رپورٹ):ہالی وڈ ایکٹریس گائنتھ پالٹرو کو ایک دور میں شوبز میگزین پیپل نے دنیا کی خوبصورت ترین عورت قرار دیا تھا۔

پیپل کی خوبصورت خواتین کی سالانہ فہرست میں دوسرے نمبر پر اداکارہ کیری واشنگٹن اور تیسرے پر بھی ایک اداکارہ ایمنڈا سیفرائڈ ہیں۔

دنیا کی خوبصورت ترین عورت کا خطاب ملنے پر پالٹرو کا کہنا تھا کہ جب انہیں اس بارے میں بتایا گیا تو انہیں لگا ان سے مذاق کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا لیکن ان کے گھر والے انہیں اس طرح نہیں دیکھتے۔

’گھر والے مجھے ہر وقت جینز اور ٹی شرٹ میں بغیر میک اپ کے دیکھتے ہیں۔‘

پالٹرو نے راک سنگر کرس مارٹن سے شادی کی ہوئی ہے۔

پالٹرو نے بتایا کہ جب وہ پوری طرح تیار ہوتی ہیں تو کرس مذاق سے کہتے ہیں ’اچھا توآپ ہیں گائنتھ پالٹرو‘.

کیونکہ وہ گھر میں مجھے زیادہ تر ڈھیلے ڈھالے پاجاموں اور بکھرے بالوں میں دیکھتا ہے۔

چولیس سال کی عمر میں بھی جوان نظر آنے کی وجہ پالٹرو نے ورزش کو قرار دیا۔