پاکستانی حکومت نے حاجیوں پر بجلی گرا دی!

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 28, 2017 | 08:48 صبح

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) وزارت مذہبی امور نے حج 2017 کی پالیسی تیار کرلی جس کے تحت رواں سال حج اخراجات 10 ہزار روپے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کی حج انتظامات سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی صدارت میں ہوا جس میں 2017 کی
حج پالیسی کو حتمی شکل دی گئی جس کے تحت حج کوٹہ 60 فیصد سرکاری اور 40 فیصد نجی اسکیم کودیا جائے گا۔کمیٹی کے اجلاس میں حج اخراجات 10 ہزارروپے بڑھانے پراتفاق کیا گیا جب کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج پیکج 2 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعدحج پالیسی کا اعلان ہوگا۔