حج کے نام پر فراڈ کرنیوالی کو براہ سال قید کی سزا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 25, 2017 | 14:23 شام
اسلام آباد(مانیٹرنگ):حاجیوں کو لوٹنے والی وفاقی وزیرمذہبی امورکی جعلی سیکرٹری بن کرکروڑوں روپے بٹورنے والی خاتون کو بارہ سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔وفاقی وزیر مذہبی امور کی جعلی سیکرٹری بن کر پچاس سے زائد افراد سے ایک کروڑ روپے بٹور نے والی ملزمہ تسنیم فاطمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ہمایوں دلاور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ نے 2014 میں وزارت مذہبی امور کی عمارت کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے فراڈ کیا۔ملزمہ تسنیم فاطمہ نے 54 عازمین سے ایک کروڑ روپے سے زائد بٹورے۔ ملزمہ نے پیسہ بٹورنے کے لیے انوکھا ہی طریقہ اپنا رکھا تھا۔ خود کو وزیر مذہبی امورکی سیکریٹری ظاہر کرکے لوٹ مار کرتی رہی۔ فراڈ ثابت ہونے پر عدالت نے حجاج کرام سے فراڈ کرنے والی خاتون کو 12سال قید کی سزا سنائی۔ خاتون کو دو لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا ۔عدالتی فیصلے کے بعد خاتون کو جیل منتقل کر دیا گیا۔