نائجیریا میں خودکش دھماکہ۔حملہ آور کون تھے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 09, 2016 | 20:21 شام

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک): نائجیریا میں 2 خواتین خودکش بمباروں نے مصروف بازار میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے ماداگلی کے بازار میں 2 خواتین خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں30 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ دھماکوں کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق بیشت
ر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2 خودکش بمبار خواتین نے اپنے جسم کے ساتھ دھماکا خیز مواد باندھا ہوا تھا اور ماداگلی کے انتہائی مصروف بازار میں پہنچ کر دونوں خواتین نے یکے بعد دیگرے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔