شہری پاکستانی فلموں کو سپورٹ کریں: حمزہ علی عباسی

2016 ,اکتوبر 5



کراچی : ٹی وی کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ سینما مالکان نے اپنے تھیٹروں سے بھارتی فلمیں ہٹا کر حب الوطنی کا ثبوت دیدیا ہے اور اب بحیثیت شہری یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی فلموں کو سپورٹ کریں۔ حمزہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں فلم بینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستانی فلمیں دیکھیں جس سے نہ صرف ان کے جذبہ حب الوطنی کا اظہار ہوگا بلکہ فلم انڈسٹری کو سہارا ملے گا جو ایک عرصہ بعد دوبارہ کھڑی ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں