امیر ہانی مسلم آج ریٹائر ہو جائینگے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 29, 2017 | 08:10 صبح
لاہور (مانیٹرنگ) سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس امیر ہانی مسلم آج (بدھ) کو عہدے کی میعاد پورے ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس امیر ہانی مسلم کے ریٹائر ہونے کے موقع پر ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس ہوگا ۔جسٹس امیر ہانی مسلم 14 فروری 2011ء کو سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے ۔جسٹس امیر ہانی مسلم کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد کم ہو کر 16رہ جائے گی ۔