ہراج کو حق اور سچ کی منزل مل گئی۔۔۔عمران کی شخصیت سے پھوٹتی نورانیت سے دل منور ہوگیا،دیکھیں چودہ طبق کب روشن ہوتے ہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 19, 2016 | 14:40 شام

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ)مسلم لیگ ق کے سابق وفاقی وزیر حامد یار ہراج اور سابق ایم پی اے محمد یار ہراج نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سماء سے خصوصی گفت گو میں محمد یار ہراج نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان امید کی واحد کرن اور تبدیلی کے علم بردار ہیں، ان کے قافلے میں شمولیت کا فیصلہ پاکستان کی خاطر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود فرسودہ نظام کے خلاف عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں۔ دونوں رہ

نماؤں نے نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سچ اور جھوٹ میں تفریق واضح ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ حامد یار ہراج پیپلز پارٹی  کے ٹکٹ پر سال 2002ء میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، جب کہ  محمد یار ہراج مسلم لیگ ق کی ٹکٹ پر  سال2008 ء کے انتخابات میں ایم پی اے کا الیکشن جیتے تھے۔