صحافیوں کے سخت سوالات، سرفراز احمد نے اہم قیادت سے انکار کردیا

2019 ,اکتوبر 14



 

فیصل آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) گرین شرٹس کی سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی میچز میں عبرتناک شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ کی قیادت سے انکار کردیا۔ پریس کانفرنس میں صحافیوں نے سرفراز احمد سے سخت ترین کیے گئے تھے۔ سوالات کرنے والوں پر پی سی بی حکام کنٹرول کرنے میں ناکام رہے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق صحافیوں نے سرفراز احمد کو شکست کا ذمہ دار قرار دیا سوالات سے  دلبرداشتہ ہوکر کپتان نے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ کی قیادت کرنے سے انکار کیا۔ سرفراز احمد نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کپتانی نہیں کرنا چاہتا اور عام کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلوں گا۔ سندھ کی ٹیم نے سرفراز احمد کے انکار کے بعد اسد شفیق کو کپتان مقرر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں