ہیروئن اسمگلنگ کرنے کی کوشش میں پکڑی جانے والی غیرملکی خاتون نے راز اگلنا شروع کردیئے

2018 ,جنوری 22



ہیروئن اسمگلنگ کرنے کی کوشش میں پکڑی جانے والی غیرملکی خاتون نے راز اگلنا شروع کردیئے، چیک ریپبلک کی حسینہ کی نشاندہی پر اس کا ایک پاکستانی ساتھی گرفتار کرلیا گیا ۔ہیروئن اسمگلنگ کرنے کی کوشش میں پکڑی جانے والی غیرملکی خاتون نے راز اگلنا شروع کردیئے، چیک ریپبلک کی حسینہ کی نشاندہی پر اس کا ایک پاکستانی ساتھی گرفتار کرلیا گیا ۔زیرحراست خوبرو تریزا السکوا نے زبان کھول دی، کسٹم کی تفتیشی ٹیم کے سامنے اہم معلومات اگل دیں، غیرملکی ملزمہ کی نشاندہی پر کسٹم حکام نے چھاپہ مارا ، گرفتار ہونے والے شخص کا نام شعیب ہے اور یہ پراپرٹی ڈیلنگ کا کام کرتاہے ۔کسٹم نے ملزم شعیب سے تفتیش کی تو اس نے اپنے ایک اور ساتھی کے بارے میں بتادیا، حکام کے مطابق گینگ کے تیسرے رکن ، آفتاب نامی شخص کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے گئے لیکن وہ گرفتار نہیں ہوسکا ۔کسٹم نے تریزا السکوا کو ائرپورٹ لیکر جانے والی گاڑی کے مالک کو بھی طلب کرلیا، کسٹم نے تفتیش کے دائرے کو آگے بڑھانے کے لیے اے ایس ایف سے ائرپورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی مانگی ہے

متعلقہ خبریں