حسن علی نے شعیب اختر کو بڑا جھٹکا دیدیا، 15 سال بعد ریکارڈ توڑ ڈالا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 11, 2017 | 07:53 صبح

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باولر حسن علی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 5 وکٹیں حاصل کر کے منفرد اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔حسن علی نے 38 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اس سے قبل انہوں نے رواں سال ہی آسٹریلیا کے خلاف 52 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ اس طرح وہ 15 سال بعد ایک کلینڈر ائیر میں دو یا اس سے زائد مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بائولر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز شعیب اختر کے پاس تھا جنہوں نے 2002ء میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔حسن علی یہ اعزا

ز حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی باولر ہیں۔ ان سے پہلے وقار یونس یہ عزاز تین مرتبہ حاصل کر چکے ہیں جبکہ وسیم اکرم، اظہر محمود، عاقب جاوید اور شعیب اختر اپنے کیرئیر کے دوران ایک مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔