ایسے ثبوت سامنے آگئے جن کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا، حویلیاں حادثے کے ذمہ داروں کا بچنا مشکل ہوگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 14:41 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ پورٹ) حویلیاں میں گر کر تباہ ہونے والے بد قسمت اے ٹی آر طیارے کے بلیک باکس اور وائس ریکارڈر کو ڈی کوڈ کرنے کے بعد ڈاون لوڈ بھی کر لیا گیاہے۔


تفصیلات کے مطابق فرانسیسی کمپنی نے ڈیٹاسیفٹی انویسٹی گیشن بورڈکوفراہم کردیا ہے ، جہازکے انجن سمیت مختلف حصوں کی معلومات بھی بلیک باکس ڈیٹامیں ہیں جبکہ طیارے کے وائس ریکارڈسے کاک پٹ کی ریکارڈنگ حاصل کر لی گئی ہے۔ ڈیٹامیں پائلٹ اورکنٹرول ٹاورکی درمیان گفتگوبھی شامل ہے۔