بلاول بھٹو کی داتا صاحب کے مزار پر حاضری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 20, 2016 | 18:48 شام

داتا دربار کامیابی کی دعا مانگنے آیا ہوں، بلاول بھٹو

 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے چار مطالبات نہیں مانے گئے تو احتجاجی تحریک چلائیں گے جس کی کامیابی کے لیے داتا دربار دعا کے لیے آیا ہوں۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو حضرت داتا گنج بخش شکرؒ کے 973 ویں عرس کے موقع پر داتا دربار میں جاری عرس کی تقریبات میں شرکت کی اور فاتحہ خوانی کی۔داتا دربار میں حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پ

نجاب میں سیاسی سرگرمیاں بڑھائیں اور پنجاب میں کامیابی اور احتجاجی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے داتاصاحب کی دربار پر دعا کے لیے آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چار مطالبات ہیں ہم پانامہ کیس میں جمہوری احتساب چاہتے ہیں ہم انسداد دہشت گردی کی ناکامی پر جمہوری احتساب ہونا چاہیے اور موثر خارجہ پالیسی اور فعال وزیر خارجہ چاہتے ہیں اگر ایسا نہیں کیا گیا تو گو نواز گو کی تحریک کا آغاز کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا اور تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ساتھ انہوں نے ازرائے تفنن کہا کہ داتا دربا میں چاچا کے لیے بھی دعا کروں گا۔