2021 ,دسمبر 14
لاہور(شفق رپورٹ ) چیئرمین بیت المال لاہور سٹی اورپاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر طاہر رشید چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیاپاکستان ہیلتھ کارڈ کے اجراء سے نئے پاکستان کی تکمیل کا آغاز کردیا ہے۔نیاپاکستان ہیلتھ کارڈ ایک انقلاب کی نوید ہے جس سے ہر پاکستانی شہری مستفید ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے نیاپاکستان ہیلتھ کارڈ کے اجراء سے لاکھوں پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف لارنس روڈ آفس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک وقوم کی ترقی اپوزیشن جماعتوں کو ہضم نہیں ہورہی اور وہ ترقی کی اس راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، نیاپاکستان ہیلتھ کارڈ کا اجراء پاکستان تحریک انصاف حکومت کی ایک تاریخی کامیابی ہے،جبکہ ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کا سفر انشاء اللہ ہر صورت جاری رہیگا۔ اس موقع پر ایم ایل اے قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر اور پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان، مہرواجد عظیم، چیئرمین پی ایچ اے یاسرگیلانی، مہرواجد عظیم، کشمیری رہنما مرزاصادق جرال، قمرفاروقی و دیگر بھی موجود تھے۔