آسٹریا: ٹرک ہائی وے پر الٹنے سے ہر جانب مرغیاں‘ ٹریفک جام

2017 ,جولائی 6



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریا میں مرغیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، ریسکیو اہلکار پنجروں سے بھاگنے والی مرغیوں کو پکڑتے پکڑتے شہری ٹریفک میں پھنسے رہنے سے ہلکان ہوگئے۔جنوبی آسٹریا کے ایک ہائی وے پر مرغیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، ہائی وے پر ٹریفک کم اور مرغیاں زیادہ نظر آنے لگیں۔ فائر فائٹرزکو مرغیوں نے خوب تگنی کا ناچ نچایا۔حادثے میں سینکڑوں مرغیاں ہلاک ہوئیں اور باقی اپنی جانیں بچا کر بھاگ نکلیں، مرغیوں کو پکڑنے کے لئے فائر فائٹرز پہنچے تومرغیوں نے خوب تگنی کا ناچ نچایا۔

متعلقہ خبریں