پاکستانی عوام کے ہیروز نے منظرِ عام پر آتے ہوئے دل کی بات کہہ دی۔۔۔ جانئے اس خبر میں

2019 ,ستمبر 14



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستانی عوام کے ہیروز نعمان علی اور حسن صدیقی نے منظر عام پر آتے ہوئے دل کی بات کہہ  دی۔
 

پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان علی اور اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے منظر عام پر آتے ہوئے پاکستانی عوام کو دل کی بات کہہ  دی، پاکستان ائیر فورس کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نعمان علی اور حسن صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم انکا وہی حال کریں گئے جو 27 فروری کو کیا تھا۔ دشمن کو اپنی کمزور اور ہماری  طاقت کا اندازہ  نہیں  ہے۔ انہوں نے کہا کے ہم دشمن کو بتا دیں گے کہ پاکستانی قوم اور پاک فضائیہ کیا چیز ہے۔ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام آرام سے  سوئیں پاک فضائیہ جاگ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دشمن کے غلط ارادوں کو خاک میں  ملا دیں گے۔

متعلقہ خبریں