دبئی پاکستانی کا ساڑھے چار کلو ہیروئن برآمد ہونے پر ٹرائل شروع ہوگیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 14, 2016 | 19:06 شام

دبئی(ویب رپورٹ)دبئی میں چالیس سالہ پاکستانی کا ساڑھے چار کلو ہیروئن برآمد ہونے پر ٹرائل شروع ہوگیا۔خلیج ٹائمز نے پاکستانی کی شناخت ظاہر نہیں کی۔اینٹی نارکوٹیکس کے افسروں نے عدالت کو بتایا کی انہوں نے مخبری پر خریدار کے بھیس میں اس سے ہیروئن برآمد کی تھی۔ملزم نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسے نہیں معلوم تھا کہ اس پاس ڈبوں میں ہیروئن موجود ہے۔حکام کہتے ہیں کہ انہوں نے اسے ڈلیوری کے دوران پکڑا اور وہ طے شدہ پروگرام کے مطابق ایک ڈیل کے تحت اینٹی نارکوٹیکس میں گاڑی میں سوار ہوا تھا۔ عدالت نے کی
س 19دسمبر تک ملتوی کیا ہے۔ واضح رہے کہ عرب ممالک میں منشیات سمگلنگ کی سزا موت ہے۔