ہائی کورٹ نے حکومت اور پی ٹی آئی کواسلام آباد بند کرنے سے روک دیا،پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 27, 2016 | 10:11 صبح

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو کنٹینرز لگا کر جبکہ تحریک انصاف کو دھرنوں کے ذریعے شہر بند کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے کہا ہے کہ تھرڈ ایمپائر صرف پاکستان کی عدالتیں ہیں ، عدالت نے عمران خان کو 31 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں بھی طلب کر لیا۔تحریک انصاف کے دھرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دئیے کہ حکومت کنٹینرز لگا کر سڑکیں بند نہیں کر سکتی۔ ایمپائر صرف پاکستان کی عدالتیں ہیں ، آن گرآنڈ، آف گرآنڈ اور ریزرو ایمپائر بھی پاکستان کی

عدالتیں ہی ہیں ، کرکٹ میں رگبی کے اصول نہیں چلنے دیں گے۔عدالت نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر تے ہوئے ہدایت جاری کی کہ عمران خان کی موجودگی میں تقاریر کی ریکارڈنگز چلائی جائیں اور عمران خان بتائیں کہ وہ کس قانون کے تحت اسلام آباد بند کریں گے۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پولیس کے اقدامات سے رد عمل میں احتجاج پورے پاکستان میں پھیل جائے گا۔حکومت نے اسلام آباد میں دفعہ144بھی نافذ کردی ہے