کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے ہمایوں سعید کا پیغام

2020 ,مارچ 30



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): اداکار ہمایوں سعید نے کورونا وائرس کے حوالے سےآگاہی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ دنیا بھر میں پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس سے اب تک لاکھوں لوگ متاثر جب کہ ہزاروں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ تیزی سے پھیلتی اس وبا کے خطرے کے پیش نظر جہاں حکومتی ادارے لوگوں کو اس وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دیتے نظر آرہے ہیں وہیں معروف شخصیات بھی لوگوں کو اس حوالے سے آگاہی دے رہی ہیں۔

اداکار ہمایوں سعید کی  ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لوگوں کو کوروناوائرس کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر آپ لوگوں میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوں تو آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ، بلکہ آپ گھر میں رہیں اور حکومت کی ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن پر فون کرکے اپنی طبعیت کے بارے میں بتائیں۔ انہوں نے ویڈیو میں حکومتی ہیلپ لائن کا نمبر بھی بتایا۔ واضح رہے کہ ہمایوں سعید کے علاوہ متعدد فنکار کورونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور  افراتفری سے پرہیز کرنے کے مشورے دیتے نظر آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں