بھارت نے پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے پاسپورٹ روک لئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 07, 2016 | 20:10 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے پاسپورٹ اب تک واپس نہیں کئے، پاسپورٹ نہ ملنے کے باعث قومی کھلاڑیوں کی عمان اورملائیشیا لیگ میں شرکت خطرے میں پڑگئی ہیں۔بھارتی حکومت نے ایک بار پھر تعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے پہلے ویزے دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کی، جس سے پاکستان جونئیر ہاکی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا اور اب پاسپورٹ دبالئے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایک ماہ قبل جونئیر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاسپورٹ بھارتی سفارت خانے میں جمع کرائے تھے، ویزے تو نہ
یں ملے اور پاسپورٹ بھی پھنس گئے۔پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے کیلئے ملائیشیا اور اومان جانا ہے، پی ایچ ایف باربار بھارتی سفارت خانے سے پاسپورٹ کی واپسی کا مطالبہ کررہا ہے لیکن بھارت اس میں بھی ٹال مٹول کررہا ہے۔سیکرٹری ہاکی فیڈریشن کے مطابق جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آئندہ ہفتے لیگ کھیلنےاومان جانا ہے اورکھلاڑی پاسپورٹ واپس نہ ملنےکے باعث تشویش کا شکار ہیں فیڈریشن کے مطابق 2مرتبہ بھارتی ہائی کمیشن کو خط لکھ چکے ہیں اور کوشش کررہے ہیں جلد پاسپورٹ واپس منگوائیں جائیں۔پاسپورٹ وقت پر نہ ملے تو کھلاڑیوں کی لیگ میں بھی شرکت کھٹائی میں پڑجائے گی۔