سوموار کو سرکاری چھٹی کا اعلا ن ، نوٹیفکیشن جاری ہو گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 15, 2017 | 05:55 صبح
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وزارت داخلہ نے مسیحی برادری کے لیے پیر (17 اپریل 2017) کو سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعطیل کا فیصلہ ایسٹر کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس کا اطلاق ملک کے سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والی مسیحی برادری پر ہوگا۔ چھٹی کا فیصلہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والے مسلمان ملازمین معمول کے مطابق ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔