لڑکیاں کمرے کا دروازہ بند نہیں کر سکتیں ۔۔۔۔کالج کی انتظامیہ نے ایسے حکم جاری کر دیے کہ ہنگامہ پرپا ہو گیا۔

2017 ,مارچ 8



نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کے تعلیمی ادارے اپنے طلبا کے لئے قواعد و ضوابط متعارف کرواتے ہیں لیکن بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک نرسنگ کالج نے اپنی طالبات پر ایسی مضحکہ خیز پابندی عائد کردی ہے کہ جس کی مثال ملنا ناممکن ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ کے اپسانہ کالج آف نرسنگ کی انتظامیہ نے طالبات کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ ہاسٹل کے کمروں میں کپڑے تبدیل کرتے وقت دروازہ اندر سے لاک نہیں کرسکتیں، کیونکہ انتظامیہ کو شک ہے کہ طالبات دروازے لاک کرکے ہم جنسی پر مبنی حرکات کرتی ہیں۔ کالج انتظامیہ کا شک یہیں تک محدود نہیں بلکہ لائبیریری میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی ختم کردی گئی ہے کیونکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبات اسے صرف فحش مواد دیکھنے کے لئے استعمال کررہی ہیں۔ کالج میں موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اور اب طالبات صرف کالج کی جانب سے فراہم کئے گئے لینڈ لائن فون کے ذریعے اپنے عزیز و اقارب سے رابطہ کر سکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق طالبات ان پابندیوں کے خلاف احتجاج کرتی ہوئی سڑکوں پر نکل آئی ہیں، تاہم انتظامیہ ضوابط تبدیل کرنے پر تیارنہیں۔اور نہ ہی ان میں کسی کی ردوبدل کرنےکو تیار ہے۔۔۔۔۔ جو کے لڑکیوں کے لیے ایک پریشان کن بات ہے۔

متعلقہ خبریں