سوئٹزر لینڈ کے پہاڑوں میں چھت اور دیوار کے بغیر اوپن ایئر ہوٹل

2017 ,جولائی 16



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): سوئزرلینڈ میں ساڑھے 6ہزار فٹ کی بلندی پر پہاڑوں پر قائم اوپن ایئر ہوٹل میں ایک رات قیام کرنے کا کرایہ 27ہزار پاکستانی روپے ہے۔

یوں توآپ نے دنیا میں کئی خوبصورت اورمنفرد ڈیزائن کے لگژری ہوٹل دیکھے ہون گے لیکن سوئزرلینڈ میں تو ایک ایسا انوکھاہوٹل موجود ہے جہاں نہ کوئی دیوار ہے اور نہ ہی چھت۔

سوئزرلینڈ کے پہاڑوں پر ساڑھے6ہزار فٹ کی بلندی پر قائم کیا گیا یہ ہوٹل اوپن ایئر ہے جبکہ اس ہوٹل میں روشنی کیلئے صرف دو لیمپس اور سونے کیلئے ایک بیڈ ہے۔

دی نَل اسٹرن نامی اس ہوٹل میں قیام کیلئے آنے والوں کو کھانے کیلئے سینڈوچ جبکہ صبح ناشتے کیلئے کافی فراہم کی جاتی ہے۔

خراب موسم کے باعث ہوٹل میں قیام کی خواہش رکھنے والے افراد کی بکنگ عین وقت پر کینسل بھی کردی جاتی ہے جبکہ یہاں ایک رات قیام کا کرایہ 250سوئس فرینک تقریباً 27ہزار پاکستانی روپے ہے۔

متعلقہ خبریں