‘ معروف ہوٹل نے انتہائی شرمناک اعلان کردیا، گاہکوں سے برہنہ تصاویر مانگ لیں۔۔ان تصاویر کے ساتھ کیا کیا جائے گا؟ جان کر ہر شخص حیران پریشان رہ جائے

2017 ,اپریل 22



کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے ایک ہوٹل نے اپنے گاہکوں کو ایک رات کا قیام مفت دینے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے لیے خواہش مند افراد کو ہوٹل کے اندر ایک ایسا شرمناک کام کرنا ہو گا کہ یقینا کوئی بھی اس آفر سے فائدہ اٹھانے سے قبل بارہا سوچے گا۔ یہ شرمناک پیشکش سیون آرٹ سیریز ہوٹلز گروپ کی طرف سے کی گئی ہے جس کے ہوٹل میلبرن، بینڈیگو، ایڈلیڈ اور برسبین میں موجود ہیں۔ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم مئی سے 15جون تک لوگوں کو ایک رات کے لیے مفت رہائش دے گا لیکن جو لوگ مفت رہائش لینے آئیں گے انہیں ایک کیمرہ دیا جائے گا جس کے ذریعے انہیں اپنے ہوٹل کے لگژری کمرے میں اپنی برہنہ تصویر بنا کر ہوٹل انتظامیہ کو دینی ہو گی۔ ہوٹل کی انتظامیہ یہ تصویر ایک آرٹسٹ کو بھیجے گی جو اسے کینوس پر اتارے گا اور آرٹسٹ کی بنائی ہوئی یہ تصویر واپس اس گاہک کو بھیج دی جائے گی اور اس کی ہوٹل کو بھیجی گئی برہنہ تصویر ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کر دی جائے گی۔
آرٹ سیریز ہوٹلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ویل ڈیگ کا کہنا تھا کہ ”ہمیں ان برہنہ تصاویر سے خود کوئی فائدہ اٹھانے نہیں جا رہے۔ اس پیشکش کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے گاہک دھی۔۔۔وسروں سے مختلف اور جراءت مند ہونے کی جسارت کریں۔ وہ اپنی انفرادیت سے لطف اندوز ہوں اور بغیرلباس کے آزادی محسوس کریں۔“اس ہوٹل کی یہ آفر بہت سے گاہکوں کو آنے سے پہلے سوچ میں ڈالنے کے لیے کافی ت

متعلقہ خبریں