ملک میں کسطرح تبدیلی آسکتی ہے؟ سپہ سالار نے نوجوانوں کو اہم پیغام دیدیا

2019 ,ستمبر 3



راولپنڈی(شفق رپورٹ) صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے  نوجوانوں سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی نواجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہی وابستہ ہے. ملک کو آگے لے جانے کے لیے میرٹ کو یقینی بنانا ہوگا۔

 

سپہ سالار نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، پاکستانی نوجوان ملک کی سمت کا تعین کریں گے۔

نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے  قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کی تعمیرمیں سندھ کا اہم کردارہے،سندھ کے جوان ہمارے بہترین سپاہی ہیں،سندھ کے جوان محنتی اور وفادار ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان ایسے ہیں میں پسینہ مانگتا ہوں تو وہ خون دیتے ہیں، ہماری فوج میں اصول ہے ہم جوان کو یہ نہیں کہتے کہ ایڈوانس، ہم کہتے ہیں ’فالو می‘، ہمارا لیڈر اور افسر سب سے آگے ہوتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں