579 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، بلین ٹری سونامے کے حصے میں کتنی رقم آئی؟ بڑی خبر آگئی

2019 ,اگست 29



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بلین ٹری سونامے اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے 579 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 579 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بلین ٹری سونامی منصوبے کیلئے 125 اعشاریہ 184 ارب روپے کی منظوری دی گئی ۔ مذکورہ منصوبے کے تحت ملک بھر میں 3 ارب درخت لگائے جائیں گے جن میں سے 10 فیصد پھلدار درخت ہوں گے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی کیلئے 95 ارب روپے کی لاگت سے بی آر ٹی پراجیکٹ اور پانی کے منصوبے کی منظوری دی۔ سندھ کے سیکنڈر سکولوں کی بہتری کیلئے 13 ارب روپے منظور کیے گئے۔ گوادر کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے اور 17 ہزار پانی کے ٹینک بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ علاوہ ازیں زمین کو ہموار کرنے کے منصوبے کیلئے 8 ارب ، صحت سہولت پروگرام کیلئے 31 اعشاریہ 935 ارب اور کاسا 1000 پراجیکٹ کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کیلئے 46 اعشاریہ 80 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ خبریں