افغانستان کے اہم ترین افراد پاک فوج کے ہیڈ کواٹر پہنچ گئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 08, 2017 | 10:05 صبح
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) افغان صحافیوں نے پاکستانی فوج کے تعلقات شعبہ عامہ کا دورہ کیا، جہاں پاک فوج کے ترجمان نے انہیں سرحدی صورتحال اور امن کیلئے پاکستانی کوششوں سے آگاہی دی۔ اراکین کو بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر افغان شہری پاکستانی کی طرح عزیز ہے۔
دہشتگردی سے متاثرہ افغانیوں کا دکھ سمجھتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے وفد کو لندن میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افغان دفاعی اتاشی کے درمیان ملاقات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے باہمی اعتماد و تعاون کو فروغ دے۔