انسانوں کی 14 مختلف شخصیات : آپ ان میں سے کس شخصیت کے مالک ہیں ؟ جاننے کے لیے یہ رپورٹ پڑھیے

2017 ,مئی 4



لاہور (ویب ڈیسک) انسان مختلف طرح کے ہوتے ہیں۔ان کے رجحانات اور رویوں کو نظر میں رکھتے ہوئے ماہرین نفسیات ان کی مختلف طرح سے درجہ بندی کرتے ہیں،بعض ماہرین کے مطابق شخصیات کی 14 اقسام ہیں۔آئیے جانتے ہیں کہ یہ کون سی ہیں۔

مدلل

یہ ہوشیار اور سوچنے سمجھنے والے ہوتے ہیں،ان کی ذہانت کو جب بھی چیلنج کیا جاتا ہے یہ مقابلے پر اترآتے ہیں۔

قائد

یہ جرأت مند اور مضبوط ارادے کے مالک ہوتے ہیں،ان کے تخیل کی پرواز بلند ہوتی ہے،یہ جو کرنا چاہتے ہیں اس کے لیے کوئی نہ کوئی راہ ڈھونڈ لیتے ہیں۔

منطقی

یہ تخلیقی ذہن کے مالک ہوتے ہیں اور جذبات کو منطق پر حاوی نہیں ہونے دیتے،انہیں حصول علم کی بہت طلب ہوتی ہے۔

معمار

یہ اچھی حکمت عملی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہر کام منصوبہ بندی سے کرتے ہیں۔

ڈپلومیٹک

یہ پرجوش، تخلیقی اور لوگوں سے میل جول رکھنے والے ہوتے ہیں۔

سرغنہ

کرشماتی شخصیت اور قائدانہ صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں اور اپنی باتوں سے دوسروں کو متاثر کرسکتے ہیں۔

مہربان

یہ بے لوث اوردوسروں کو خیال رکھنے والے ہوتے ہیں۔

تبدیلی کے حامی

دوسروں کے لیے مثال، ان تھک اور مثالیت پسند ہوتے ہیں۔

منظم

عملیت پسند، حقیقت پسند، وقت کی قدر کرنے والے ہوتے ہیں۔

محافظ

اپنے پیاروں کا دفاع کرنے کے لیے ہر دم تیار اور ان کے لیے خود کووقف کرنے والے ہوتے ہیں۔

افسر

انتظامی امور میں مہارت رکھنے والے ہوتے ہیں۔

نرم دل

دوسروں کا حد درجہ خیال رکھنے والے ہوتے ہیں،یہ عام لوگوں کے پسندیدہ اور مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہتے ہیں۔

ہنر مند

ہر فن مولا ہوتے ہیں،یہ مختلف کام سیکھنے کے لیے تیار رہتے ہیں اور نئے نئے تجربے کرنے والوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

مہم جو

انہیں نئے مقامات پر جانے کا شوق ہوتا ہے اور وہ سیر کرنا پسند کرتے ہیں۔(بشکریہ روزنامہ دنیا)

متعلقہ خبریں