اداکار ہمایوں سعید نے کرینہ کپور سے متعلق  اپنی  خواہش کا اظہار کر دیا۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

2017 ,ستمبر 6



لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید نے بالی وڈ کی حسین اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم "میں پنجاب نہیں جاؤں گی" میں ہمایوں سعید نے مرکزی کردار ادار کیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بڑے ستاروں کے ساتھ فلمیں اور ڈرامے کئے لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ بالی وڈ کی حسین اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ فلم کریں۔
اداکار نے کہا کہ اگر انہیں کرینہ کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور فلم کریں گے۔ انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید نے نا صرف کرینہ کی تعریف کی بلکہ انہوں نے بالی وڈ ادکارہ ایشوریا رائے بچن اور کترینہ کیف کی اداکاری کی صلاحیتوں کو بھی خوب سراہا۔ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ مداحوں کی جانب سے فلم "میں پنجاب نہیں جاؤں گی" کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ ان کے مطابق یہ فلم بھرپور فیملی انٹرٹینمنٹ فلم ہے جس کی کہانی منفرد نہیں البتہ اس کا مقصد صرف مداحوں کو انٹرٹینمنٹ فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں