ہنگری(مانیٹرنگ)ہنگری کے ایک علاقے کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے میئر نے اپنے علاقے میں مسجد، مؤذن، برقعے، برقینی اور چہرے پر نقاب پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
اس علاقے کے کونسلروں نے اپنے حلقے میں مساجد کی تعمیر پر بھی پابندی کے حق میں رائے دی ہے۔ اس طرح اب ہنگری کے اس علاقے میں ہیڈاسکارف حتیٰ کے بدن پر چادر اوڑھنے تک پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ہنگری کے جنوبی علاقے اسوتھالوم کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے میئر لاسزلو تروکزکائی نے مقامی سطح پر کی گئی اس
سیربیا کی سرحد سے متصل ہنگری کے اس جنوبی علاقے کو گزشتہ برس مہاجرین نے مغربی یورپ پہنچنے کے لیے استعمال کیا تھا، تاہم بعد میں ہنگری نے اپنی سرحد بند کر دی تھی۔
تروکزکائی اس سے قبل ہنگری کی سرحد پر باڑ کی تعمیر کے لیے سب سے پہلے آواز اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ سن 2015ء کے آخر میں ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان نے مہاجرین کے لیے ملکی سرحدیں بند کر دی تھیں۔
یہ بات اہم ہے کہ وکٹور اوربان بھی مہاجرین کے سخت مخالف ہیں اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی مہاجرین دوست پالیسی پر تنقید کرتے آئے ہیں۔ یورپی یونین کی جانب سے یونان اور اٹلی میں موجود ایک لاکھ ساٹھ ہزار مہاجرین کو مختلف یورپی ممالک میں تقسیم کرنے سے متعلق پالیسی کی مخالفت کرنے والوں میں بھی اوربان آگے آگے ہیں۔