اگر آپ کا شوہر یہ کام شروع کردے تو سمجھیں وہ بے وفائی کررہا ہے‘ سائنسدانوں نے بیگمات کو ایسی بات بتادی کہ شوہروں کی پریشانی کی حد نہ رہے گی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خاوند کے کردار پر شک کرنے والی خواتین یہ ٹوہ لگانے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں کہ وہ کہاں آتا جاتا ہے اور اس کے موبائل فون کی جاسوسی کی کوشش بھی کی جاتی ہے، لیکن ماہر نفسیات پیٹی ووڈ کہتی ہیں کہ شوہر کی باڈی لینگوئج کو دیکھ کر باآسانی اندازہ لگایا جا سکتاہے کہ وہ کسی چکر میں ہے۔ پیٹی کہتی ہیں کہ ”صنف مخالف میں دلچسپی اور جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹیرون میں اضافہ مردوں کے رویے میں کچھ خاص قسم کی تبدیلیاں پیدا کردیتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ دیکھیں کہ آپ کا خاوند معمول سے زیادہ اکڑ کر چلتا اور کھڑ اہوتا ہے، وہ عموماً کندھوں کو پیچھے کرکے چھاتی پھلاتا نظر آتا ہے تو سمجھیں کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ اسی طرح پیروں کو معمول سے زیادہ پھیلا کر اور چوڑے ہو کر کھڑ اہونا بھی مشکوک علامت ہے۔ عام طور پر یہ جسمانی تبدیلیاں اس وقت پیدا ہوتی ہیں جب مرد صنف مخالف میں غیر معمولی دلچسپی لے رہا ہوتا ہے اور اسے لبھانے کی کوشش کررہا ہوتا ہے۔ لیکن یہ یاد رکھیں کہ اس طرح کی تبدیلیاں اچانک نمودار ہوں اور غیر معمولی طور پر نظر آرہی ہوں تب ہی شک کی کوئی گنجائش بنتی ہے۔“