Two More دو خصموں والی رن کی حسرت

2022 ,جنوری 14



زمبابوے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جس کے دو خاوند اور 13بچے ہیں ، نے دو اور خاوندوںکی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ایما چالیکا نا می یہ خاتون حکمت کا کام بھی کرتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ چار مردوں سے بیاہ کرنا اس کا درینہ خواب ہے ۔گاڈزما قصبہ سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون علاقے بھر میں شہرت رکھتی ہے ۔ اس نے بتایا کہ اس کے پہلے خاوند مڈینڈا نے ہی اسے دوسرے خاوند سیکا بینگا سے ملوایا۔خاتون کا کہنا ہے کہ سیکا بینگا اس کی شادی کے موقع پر مرغی کا تحفہ لے کر آیا تھا لیکن پھر وہ اس کے دل میں بس گیا اور بات شادی تک پہنچ گئی۔چالیکا کا کہنا ہے کہ اس کا پہلا شوہر دوسرے سے حسد کرنے لگا تھا اور اس نے دوسرے شوہر پر حملہ بھی کر دیا تھا۔اس کا کہنا ہے کہ اسے بس یہی خدشہ ہے کہ چار خاوندوں کی صورت میں کشیدگی بڑھ جائے گی ۔ لیکن پھر بھی اس کی شدید خواہش ہے کہ جلد از جلد اسے دو مزید خاوند مل جائیں

متعلقہ خبریں