گینگ ریپ سے متاثرہ نوجوان لڑکی نے تھانے میں داخل ہوتے ہی ایسا شرمناک ترین انکشاف کردیا کہ پولیس والوں کے بھی ہوش اُڑا دئیے

2017 ,ستمبر 18



نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) نشے کے عادی افراد صرف اپنی صحت کے ساتھ ہی نہیں کھیلتے بلکہ بعض اوقات اس شرمناک لت کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنی عزت کے ساتھ بھی کھیل جاتے ہیں۔ اس کی ایک لرزہ خیز مثال بھارتی ریاست پنجاب میں سامنے آئی ہے جہاں ایک نشئی نے نشے کی خاطر اپنی بیوی کا گینگ ریپ کروا ڈالا۔
ویب سائٹ ’ورلڈ وائڈ وئیرڈ نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق اس بدبخت شخص نے منشیات خریدنے کے لئے اپنے دوستوں کی کچھ رقم چرا لی تھی۔ جب اس کے دوستوں کو چوری کا پتا چلا تو انہوں نے رقم کی واپسی کا تقاضہ کیا، مگر نشئی کہاں سے رقم واپس کرتا۔ جب دوستوں نے اسے پکڑ کر تشدد کیا اور ڈرایا دھمکایا تو اس نے اپنی جان چھڑوانے کے لئے اپنی بیوی کی عزت پامال کروانے کی پیشکش کر دی۔ دوسری جانب شیطان صفت دوستوں کو تو جیسے اسی موقعے کی تلاش تھی۔ چند سو روپے کے بدلے سات افراد نے بدبخت نشئی کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا تقاضہ کیا، جس پر نشئی نے رضامندی ظاہر کر دی، اور ان ساتوں نے نشئی کے گھر جا کر اس کی 22 سالہ بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔درندہ صفت ملزمان زیادتی کے دوران لڑکی کی تصاویر بھی بناتے رہے، جنہیں استعمال کرتے ہوئے بعد ازاں اسے بلیک میل کرتے رہے اور خاموش رہنے پر مجبور کئے رکھا۔ بالآخر ایک دن اس نے ہمت کی اور پولیس کے پاس جا کر لرزہ خیز ظلم کی ساری داستان بیان کر دی۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے شوہر سمیت تمام ملزمان کر گرفتار کر لیا ہے۔ سات ملزمان پر اجتماعی زیادتی جبکہ لڑکی کے شوہر پر اعانت جرم کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں