2019 ,اکتوبر 8
کل رات سوتے وقت ناجانے میرے ذہن میں کیا آیا کہ بیوی کو شرعی وصیت کر دی کہ اگر میری موت ہوجائے تو آپ فورا دوسری شادی کر لیجئے گا کیونکہ ہمارے ہاں۔یہ۔دستور ہے کہ بیوہ دوسری شادی نہیں کرتی جوکہ شرعا غلط ہے ۔۔ تو زوجہ محترمہ رونے لگ گئیں ماحول کافی سوگوار ہوگیا ۔۔ ایک بیوی سوچ بھی نہیں سکتی کہ اس کے شوہر کو کچھ ہو۔۔ میرا کچھ عرصہ پہلے ایکسیڈینٹ ہوا تھا میری ماں اور میری بیوی تین راتیں مسلسل جاگی تھیں کیونکہ مجھے بہت درد ہوتا تھا اور اکثر دوائی دینی پڑتی تھی تو پہلی آدھی رات بیوی جاگتی تھی ہھر دوبجے کے بعد اماں۔۔ یہ محبت وہ اثاثہ ہوتا ہے جو حرام۔رشتوں میں نہیں ملتا۔۔ خیر ماحول کی سوگواری ختم کرنے کیلئے میں نے ان سے پوچھا اگر نصیبان دشمن آپ کو کچھ ہوگیا تو میرے لئے کچھ وصیت کرتی جائیں ۔۔ پہلے وہ خاموش بیٹھی رہیں پھر کہنے لگیں ۔۔ اللہ کی مرضی کے آگے ہم سب بے بس ہیں اگر مجھے کچھ ہوگیا تو آپ دوسری شادی کر لیجئے گا مگر چند شرائط کے ساتھ
*دوسرے کمرے میں رہیئے گا اس کمرے کو بے شک سٹور بنا دیجئے گا
*اس کے حقوق پورے کیجئے گا مگر قیامت کے دن مجھےسب پہ افضل رکھئے گا
*ہمارے مخصوص لمحات کو اس کے ساتھ شئیر نہ کیجئے گا
*امی کا خیال رکھئے گا کیونکہ آپ غصے میں اکثر بھول جاتے ہیں کہ کیا اچھا ہے کیا برا ہے
*میری ہر چیز صدقہ کر دیجئے گا ۔۔
ماحول۔مزید سوگوار ہوتا جارہا تھا میں نے بات پھر بدلی ۔۔
"دیکھو عنیزہ مجھے یہ ساری باتیں بھول۔جائیں گی میں یوں۔کرتا۔ہوں دوسری شادی کر لیتا ہوں تمہارے سامنے ہی مجھے سمجھاتی رہنا وقت بوقت تاکہ بعد میں دشواری نہ۔ہو . ۔۔ میرے لہجہ میں چھپی شرارت بھانپ کر اس نے پلٹ کر کہا
"دیکھتی ہوں کیسے کرتے ہیں دوسری۔شادی آپ کو قتل نہ۔کردوں آپ کو بھی اور اسکو بھی "
"چلیں اچھی بات ہے اوپر جا کر حوروں سے ملیں گے آپ کے آنے تک"
زیادہ پھڑپھڑیں مت ۔۔ آرام سے سو جائیں ۔۔
اور میں کتنی دیر تک اپنی بیوی کو دیکھتا رہا کہ کتنی معصوم عورت ہے کچھ بھی ہوجائے شوہر کو تقسیم نہیں کر سکتی اور ہم ہیں کہ ہر وقت دوسری عورت اور دوسری شادی کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں ۔۔۔