شوہر کے حقوق کی اہمیت

2017 ,جون 24



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): شوہر کے حقوق کی اہمیت : مرد کو راضی کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کے حقوق کا خیال رکھا جائے مرد کے حقوق میں ایک اہم حق یہ ہے کہ عورت اپنے شوہر کے جنسی تقاضوں کو پورا کرے ۔حدیث ۔ِاذَا لرَّجُلُ دَعَا زَوْجَتَہُ لِحَاجَتِہٖ فَلْتَأتِہٖ وَاِنْ کَانَتْ عَلی التَّنُّوْرِ۔ رسول اللہ ﷺ نے فر مایا کہ جب شوہر بیوی کو اپنی حاجت کیلئے بلائے تو وہ چلی آئے خواہ وہ چولھے کے پاس ہی ہو ۔اِذَا دَاعَا لرَّجْلْ اِمْرَأَتَہُ اِلٰی فِرَاشِہٖ فَاَبَتْ اَنْ تَجِیْئَی لَعَنَتْھَا الْمَلَاِئکَۃُ حَتّٰی تُصْبِحَ ۔ رسول اللہ ﷺ نے فر مایا جب کوئی شخص اپنی بیوی کو بستر پر بلائے مگر وہ انکار کر دے تو فرشتے اس عورت پر صبح تک لعنت کرتے رہتے ہیں ( بخاری کتاب النکاح ۶؍ ۱۵۰) اور بعض حدیثوں میں مذکور ہے کہ شوہروں کے بلاوے پر ٹال مٹول کر نے والی عورتیں بہت بری ہوتی ہیں چنا نچہ ارشاد ہے کی اللہ لعنت کرے ٹال مٹول کرنے والی عورتوں پر، جسے شوہر اپنے بستر پر بلاتا ہے تو وہ کہتی ہے کہ بعد میں بعد میں ، یہاں واضح رہے کہ فطری اعتبارسے عورت کی بنسبت مرد میں جنسی خواہشیں نہ صرف زیادہ ہوتی ہیں بلکہ بعض مردوں کو اپنی اس خواہش پر قابو رکھنا بہت دشوار ہوتا ہے ۔اور عورت اکثر وبیشتر مرد کے ان تقاضوں کو پورا کرنے پر آمادہ نہیں ہوتی اسی بناء پر مردوں کو ایک سے زیادہ شادی کرنے کی اجازت دی گئی ہے تا کہ وہ غلط یا ناجائز طریقے اختیار کرنے کے بجائے جائز اور حلال طریقے سے اپنی خواہش پو ری کر سکیں اسی فطری حقیقت کی بناء پر حدیث نبوی میں مرد کے بلاوے پر عورت کو ٹال مٹول سے کرنے سے منع کیا گیا ہے ۔ لہٰذا اگر ایک ہو شیار عورت شوہر کی عادت اور اس کے مزاج کے مطابق اسے ہر حال میں خوش اور مطمئن رکھنے کی کو شش کرے تو شائد دوسری شادی کی نوبت نہ آئے اس لئے ایک عورت کو اپنے گھر گرستی کے لئے کبھی کبھی اپنے نفس پر جبر کر نا پڑے گا اور نہ چاہتے ہو ئے بھی شوہر کی خواہش کے سامنے سر نیاز جھکانا پڑے گا اسی میں ان دونوں کا فائدہ ہے ورنہ دوسری شادی مسئلہ کا حل نہیں ہے بلکہ اس سے مسائل اور بھی بڑھ سکتے ہیں ( اسلام کا قانون نکاح ص۲۳۶)

متعلقہ خبریں