ایپل آئی فون کی ڈیوائسزپھٹنے کے مسلے سے دو چار۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 18, 2016 | 16:21 شام

ر
نیو یارک (مانیٹرنگ رپوٹ)غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی فون سکس کے حوالے سے حال ہی میں مختلف رپورٹس سامنے آئی تھیں جن میں ایپل نے اس ڈیوائس کی بیٹری میں مسائل کا اعتراف کرتے ہوئے متاثرہ صارفین کے لیے بیڑیاں بدلنے کے پروگرام کا آغاز کیا تھا۔

مگر یہ مسائل بیڑیوں کی چارجنگ جلد ختم ہونے اور فون بند ہونے کے حوالے سے تھے مگر اب ایپل کو اس سے زیادہ سنگین مسئلے کا سامنا ہے اور وہ ہے ان ڈیوائسز کا پھٹنا۔

6 دسمبر کو چین میں آئی فون سکس ایس کے پھٹنے کے واقعات کی شکایات سامنے آئ

ی تھیں جس پر شنگھائی کنزیومر کونسل نے ایپل سے انہیں حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

کونسل نے اپنے باضابطہ بیان میں کہا کہ اب تک کم کم از کم آئی فون کی بیٹریاں پھٹنے کے کم از کم 8 الگ الگ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور گزشتہ دو ماہ کے دوران ان شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔

اس طرح کے واقعات دنیا کے مختلف حصوں میں بھی سامنے آئے، جیسے نیو جرسی میں ایک طالبعلم کی جیب میں آئی فون پھٹ گیا جبکہ ایک واقعہ آسٹریلیا میں پیش آیا۔

ایپل کی جانب سے ان مسائل کا سبب تیاری کے دوران پیش آنے والی خرابی کو قرار دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ مسئلہ ان آئی فونز سکس ایس تک محدود ہے جو ستمبر سے اکتوبر 2015 میں تیار ہوئے تھے اور ان ڈیوائسز کی بیڑیاں تبدیل کی جائیں گی۔

صارفین اس حوالے سے ایپل کی ویب سائٹ پر جاکر دیکھ سکتے ہیں کہ ان کی ڈیوائس بیٹری تبدیل کرنے کے پروگرام میں شامل ہوسکتی ہے یا نہیں۔