ادلیب اگلا حلب بن سکتا ہے، اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر کا انتباہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 15:10 شام

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار سٹیفن ڈی مستورا نے متنبہ کیا ہے کہ حلب سے بڑی تعداد میں لوگوں نے انخلا کے بعد ادلیب کا رخ کیا ہے جس کی وجہ سے ادلیب اگلا حلب بن سکتا ہے۔ 
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر سٹیفن ڈی مستورا نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران حلب سے جنگجوؤں سمیت 34 ہزار لوگ حلب سے نکل چکے ہیں۔حلب سے جانے والوں میں سے زیادہ تر لوگ ادلیب گئے ہیں جس کی وجہ سے بشار الاسد کا اگلا ہدف ادلیب ہوگا اور وہاں بھی وہی تاریخ دہر

ائی جاسکتی ہے جو حلب میں دہرائی گئی۔
حلب کی فتح کے بعد شامی صدر بشار الاسد نے کہا تھا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور وہ پورے ملک میں اپنا پرچم سر بلند کرنا چاہتے ہیں اور جب تک پورے ملک سے باغیوں کا خاتمہ نہیں کردیتے وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔