افتخار چوہدری اور انکے بیٹے کی ائیر پورٹ پر ویڈیو کس سازش کے تحت بنائی گئی؟ اصل واقعہ سامنے آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 25, 2017 | 09:00 صبح

لاہور(ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار چودھری اور انکے بیٹے کے حوالے سے سوشل میڈ یا پر وائرل ویڈیو پر انکی وضاحت سامنے آ گئی ہے۔

جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکرٹری مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس فیملی کے ساتھ عمرہ کے لئے گئے جہاں سے انہوں نے لندن جانا تھا۔ جدہ ائیر پورٹ پر جب انہیں بورڈنگ کارڈ ایشو کر دیا گیا تو اعلان ہو اکہ بزنس کلاس اور فر سٹ کلاس کے مسافر پہلے آجائیں۔ اعلان کے بعد افتخار چودھری کا بیٹا ارسلان آگے بڑھا تو لائن میں موجود ایک شخص نے بلا وجہ چیخنا شروع کردیا جس پر ارسلان نے اپنا بورڈنگ کارڈ دکھاتے ہوئے کہا کہ میں بزنس کلاس میں ٹریول کررہا ہوں اور اعلان کے بعد آگے جا رہا ہوں۔ ارسلان نے اس شخص کو سمجھانے کی کوشش کی جسے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے مگر اس شخص کے پاس کیمرہ پہلے سے ہی آن تھا اور اس نے منفی پراپیگنڈہ کے تحت ویڈیو بنالی۔