بریگیڈیئر اعجاز شاہ نے مسلم لیگ ن کو ناقابلِ یقین دھچکا پہنچا کر عمران کو سر اٹھا کر چلنے کے قابل بنا دیا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 29, 2016 | 07:03 صبح


 لاہور(خصوصی رپورٹ) بریگیڈیئر اعجاز شاہ نے مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت میں جھگڑوںکا فائدہ اٹھاتے ہوئے ننکانہ صاحب میں میونسپل کمیٹی کی چیئر مین شپ پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں کے ”گروپ“ کے نام کرالی ۔ ننکانہ صاحب میونسپل کمیٹی کے 30ارکان میں سے 14وہ ارکان تھے جو شیر کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے جبکہ 5ارکان تیر کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔ آزاد ارکان الیکشن کے بعد مسلم لیگ (ن) کو اپنی شرکت اور تعاون کا یقین دلا چکے تھے مگر مسلم لیگ نے دیگر اضلاع کی طرح یہاں بھی غلطی کی اور چ

یئر مینی کا تاج پہلے چودھری ریاض کو پہنانے کا فیصلہ کرنے کے بعد ٹکٹ راﺅ فہیم کو دیدیا۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرا منصب کے غلط فیصلے نے مسلم لیگ (ن) سے ننکانہ صاحب کی چیئر مینی چھین لی۔ اس طرح پی ٹی آئی کی حمایت سے آزاد کامیاب ہونیوالے چیئر مین چودھری نعیم میونسپل کمیٹی ننکانہ کے چیئر مین بن گئے۔