اسلامی جمعیت طلبہ 70 برس کی ہوگئی، ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد ہوگا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 22, 2016 | 20:02 شام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) طلبہ تنظیم اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان 23 دسمبر کو اپنا 70واں یوم تاسیس منا رہی ہے اور یوم تاسیس کے سلسلے میں ملک بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں تقاریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
سیکرٹری اطلاعات سیدامجد حسین بخاری کے مطابق 1947ءمیں 25طلبہ سے جمعیت کے سفر کا آغاز کیا۔ اس وقت جمعیت کے دوہزار ارکان، چھے ہزار امیدواران ، تیس ہزار رفقاءاور ایک لاکھ سے زائد کارکنا ن ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موجود ہیں۔ یوم تاسیس کی مرکزی تق
ریب سائنس کالج وحدت روڈ میں ہوگی جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، سید منور حسن ، ناظم اعلیٰ سید صہیب الدین کاکا خیل اور لاہور جمعیت سے وابستہ سابقین جمعیت شریک ہوں گے ۔ یوم تاسیس کی دیگر تقاریب پنجاب یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی، اسلامی یونیورسٹی، قراقرام یونیورسٹی سمیت ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں منعقدہوں گی جبکہ قومی اخبارات میں اس حوالے سے اشاعت خاص کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔