شاندار خبر: پی ایس ایل فائنل، عمران خان نے اچانک بڑی خواہش کااظہارکردیا، سب کے منہ بندکردیے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 04, 2017 | 07:02 صبح
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان انکلوڑر کا ٹکٹ فری کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونیوالے پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے خواہش کی کہ عمرا ن خان انکلوڑر کا ٹکٹ فری کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اتنے عرصے بعد پاکستان میں کرکٹ لوٹی ہے اور 12,12 ہزار روپے کا ٹکٹ کرکٹ ڈیوانوں کے ساتھ زیادتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ ان سے منسوب انکلوڑر کا ٹکٹ فری کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو ایلیٹ کا ایونٹ بنادیا گیا ہے۔یاد رہے کہ لاہو رمیں قذافی سٹیڈیم کے فائنل کے فیصلے کو عمران خان پاگل پن قراردے چکے ہیں۔