عمران خان نے بھی عدالت کے باہر اپنا فیصلہ سنا دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 07, 2016 | 13:46 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ)سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے وکیل نے کہا پارلیمنٹ سے وزیراعظم کا خطاب سیاسی تھا، پارلیمنٹ میں نواز شریف نےکہا منی ٹریل کے سارے کاغذات ہیں، عدالت میں پتا چلا نواز شریف کے پاس منی ٹریل کے کوئی کاغذات نہیں، ان کے پاس قطری خط کے حوالےسے بھی کوئی ثبوت نہیں، کپتان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی ریکارڈنگ موجود ہے کہ کوئی پراپرٹی ملک سے باہر نہیں،
تمام ادارےحکومت کےماتحت ہیں،وزیراعظم کواستعفیٰ دیناچاہئے،
قوم چاہتی ہے فیصلہ سپریم کورٹ کرے۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے وکیل صفائی دینے میں ناکام ہو گئے، چاہتے ہیں سپریم کورٹ کے موجودہ جج پرمشتمل کمیشن قائم کیاجائے ، مجوزہ کمیشن اپنی تحقیقات 5رکنی بینچ کےسامنےرکھےگا جو ثبوت کی بنیاد پر فیصلہ دے گا.
کپتان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے کمیشن کی تجویز پر 2 دن کی مہلت طلب کی ہے اور فیصلہ کریں گے کہ پرسوں کیا ہونا چاہئے۔