پاناما کیس کا فیصلہ اور عمران خان کا آئندہ کا لائحہ عمل۔۔۔۔ سہیل وڑائچ کا شاندار تبصرہ سامنے آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 25, 2017 | 13:06 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)عمران خان دھرنوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں، پانامہ پر کمیشن بننے کی صورت میں نواز شریف کو بطور وزیراعظم دیکھنا نہیں چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ عمران خان پانامہ کیس کے متوقع فیصلے بارےبہت پر امید ہیں کہ فیصلہ نواز شریف کے خلاف آئے گا اور وہ یہ توقع رکھ رہے ہیں کہ اگر سپریم کورٹ نے پانامہ کیس پر کمیشن بنانے کا فیصلہ دیا تو تحریک انصاف یہ یقینی بنائی گی کہ اس دوران نواز شریف وزیراعظم نہ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے فوری بعد ایک چارٹر آف ڈیمانڈلے کر آئیں گے جس میں دس مطالبات ہونگے جو کہ الیکشن ریفارمز اور شفاف الیکشن کیلئے ہونگے اور جب تک یہ ڈیمانڈ پوری نہیں ہونگی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ الیکشن کا انعقاد نہیں ہونے دینگے۔ عمران خان کو خدشہ ہے کہ اگر الیکشن ریفارمز اور شفاف الیکشن کیلئے ان کی ڈیمانڈ نہ مانی گئیں توآئندہ عام انتخابات گزشتہ انتخابات2013کی طرح ہونگے۔ سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہاہے کہ وہ چارٹر آف ڈیمانڈ کیلئے تحریک چلائیں گے اگر انہیں دھرنا دینا پڑا تو وہ دھرنا دینگے۔ تحریک انصاف کے سربراہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد فوری طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ دینے کی تیاری کر چکے ہیں۔