عمران خان نے ایک شرط رکھ دی ورنہ الیکشن کسی صورت نہ ہونے دینے کا اعلان،ن لیگ خوشی سے جھوم اٹھی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 25, 2017 | 15:00 شام

لاہور(مانیٹرنگ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر 2018کے الیکشن کا اعلان انتخابی اصلاحات کے بغیر کیا گیا تو وہ انھیں روکنے کے لیے 'سڑکوں' پر آجائیں گے۔لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کرکٹ کی اصطلاح کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ 'جب آپ میچ ہار جائیں تو آپ کی بات کوئی نہیں سنتا'۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ٹیم کو میچ کھیلنے سے قبل نیوٹرل امپائر حاصل کرنے کے لیے اقدامات کرنے پڑتے ہیں'۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 'اگر پارٹی کے مطالبات نظرانداز کیے جاتے ہیں تو ہم اگلے عام اتخابات سے قبل سڑکوں پر نکل آئیں گے'۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تنظیم نو ہو کیونکہ موجودہ الیکشن کمیشن پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کا تشکیل کردہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ای سی پی پر اس بات کے لیے بھی دباو ڈالا تھا کہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیا جائے تاہم ایسا نہیں ہوا۔عمران خان کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈز ان لوگوں کے سامنے پیش کیے جائیں گے ،جنہوں نے اسلام آباد میں جاری رہنے والے 126 روزہ دھرنے میں تربیت حاصل کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن اصلاحات پیش کرچکا ہے تاہم حکومت نظام میں اصلاحات کو رائج کرنے کے لیے ایک قدم بھی اٹھانے کے لیے تیار نہیں۔