عمران خان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا، وجہ بھی سامنے آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 28, 2017 | 10:04 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)میرے لندن فلیٹ سے متعلق میری کہی کوئی بھی بات جھوٹ ثابت ہو گئی تو میں استعفیٰ دے کر سیاست چھوڑ دوں گا، تیسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں،نیشنل ایکشن پلان پر صحیح معنوں میں عملدرآمد نہیں ہوا، نواز شریف کی توجہ صرف کاروبار پر ہے۔ بھارت پاکستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے جبکہ ہمارے حکمران بھارت سے دوستی نبھا رہے ہیں۔
 ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے لندن فلیٹ بارے کوئی جھوٹ نہیں بولا اگر جھوٹ ثابت ہو جائے تو میں استعفیٰ دے کر سیاست چھوڑ دوں گا جبکہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا اور عدالت میں مسلسل پانامہ کیس کی سماعت کے دوران ان کے موقف اور بیانات میں تبدیلی آتی رہی۔ اپنی شادی سے متعلق سوال پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں پاکستان بدلنے کیلئے تمام تر توجہ پانامہ کیس پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ آئے مگر اس کے بعدچور چوری کرنے سے پہلے ضرور سوچیں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جو شخص شریف خاندان کی خدمت کرتا ہے وہ اسے اوپر لے جاتے ہیں، ان کی توجہ صرف اپنے کاروبار پر مرکوز ہے جب کہ پاکستان کے ادارے تباہی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔بھارتی وزیراعظم کی پاکستان دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مگر ہمارے وزیراعظم ہندوستان سے دوستی کرنا چاہتے ہیں ، مودی خطے میں اجارہ دارانہ سوچ رکھتے ہیں۔
ملک میں دہشتگردی کے حوالے سے عمران خان نے حکومتی پالیسیوں کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کروا سکی، قاضی فائز عیسیٰ رپورٹ نے تمام حقائق سامنے رکھ دئیے ہیں۔ دہشگرد ختم نہیں ہوئے بلکہ منتشر ہوئے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج کا کردار محدود ہے اصل کام سول ایڈمنسٹریشن نے سیاسی تعاون سے کرنا تھاجس کا سنہری موقع حکومت نے کھو دیا ہے۔