میچ فکسنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو کچھ نہ کہو کیونکہ۔۔۔ عمران خان نے ایک اور سیاسی بیان داغ ڈالا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 22, 2017 | 11:21 صبح
لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن فکس کرنے والے کو کرکٹ بورڈ کا سربراہ بنایا جائے تو کرپشن کے الزام میں کرکٹرز کو برا بھلا کیوں کہا جائے۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے اقربا پروری اور اداروں کی تباہی عروج پر ہے۔ اسحٰق ڈار کیساتھ منی لانڈرنگ میں شریک شخص کو نیشنل بنک آف پاکستان کا صدر مقرر کردیا گیا وزیر اعظم کیلئے منی لانڈرنگ کرنے والوں کو نوازا جانے لگےعمران خان نے مزید کہا کہ الیکشن فکس کرنے والے کو کرکٹ بورڈ کا سربراہ بنایا جائے تو کرپشن کے الزام میں کرکٹرز کو برا بھلا کیوں کہا جائے۔