شاہد آفریدی عمران خان کے ساتھ کہاپہنچ گئے، افواہیں غلط ثابت ہوگئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 28, 2017 | 10:17 صبح

پشاور(مانیٹرنگ رپورٹ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان سپورٹس کمپلیکس میں تقریب سے خطاب بھی کریں گے جبکہ ان کے ہمراہ سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی بھی ہیں۔سربراہ پی ٹی آئی نے سپورٹس کمپلیکس میں موجود پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سے بھی ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر عمران خان نے وہاں موجود کھلاڑیوں کی کھیل سے متعلق کاوشوں کو سراہا اور ان سے ان کے علاقوں کے بارے دریافت کیا۔

عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کو ہدایت کی کہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیو ں کو مستقبل میں مواقع فراہم کرنے کیلئے ان کی بھرپور مددکی جائے۔عمران خان نے کھلاڑیوں کو کہا کہ اگر ہار کا تصور کرلیا تو ہار یقینی ہوجاتی ہے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی بھی عمران خان کے ساتھ موجود ہیں انہوں نے ماضی میں عمران خان پر کے پی کے حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے تنقید بھی کی تھی اور کہا تھا کہ یہ بات تو عمران خان ہی بہتر بتا سکتے ہیں انہیں سیاست میں دھکا کس نے دیا اور عمران بھائی سے توقع تھی کہ وہ الیکشن جیتنے کے بعد کے پی کے میں کام کریں گے کے بارے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وہ ن لیگ میں شامل ہونے جارہے ہیں مگر اب وہ سارے افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔