2022 ,نومبر 23
عمران خان کو اگر قتل کر دیا جاتا ہے تو پاکستان میں آگ لگ جائے گی۔ لوگ جن کو ذمہ دار سمجھیں گے ان کو گھس کر ماریں گے یہ جذباتی کتنے لوگوں کو مار دیں گے؟ آگ کہیں بھی لگی ہو وہ با لآخر بجھ جاتی ہے۔ آہستہ آہستہ عمران خان کے قتل کی صورت میں آگ بجھ جائے گی ۔کچھ ہی عرصہ میں پارٹی کے حصے بکھرے ہو جائیں گے۔
یہی عمران خان کے دشمنوں کی پلاننگ ہے۔ عمران خان نے4لوگوں کے نام خفیہ ویڈیو میں دے رکھے ہیں ۔ مہم جوئی کوئی اور کر جائے سامنے وہی لوگ آئیں گے۔ عمران خان کا کنٹینر بلٹ پروف بنانے کے مشورے دیے جا رہے ہیں ۔ جو یقینا ٹینک سے زیادہ مضبوط نہیں ہوگا۔
عمران خان نے جہاز اور چوپر میں سفر کرنا ہے۔ جہانگیر ہومی بھابھا بھارتی ایٹمی پروگرام کے بانی کا جہاز تباہ کر دیا گیا تھا۔
لیاقت علی خان کی انکوائری رپورٹ لانے والے جہاز کو بھی ہوامیں اڑا دیا گیا تھا۔
جنرل ضیاءالحق سے طاقتور کون ہوگا۔ ان کا جہاز بھی....
عمران خان احمقانہ بہادری نہ دکھائیں کم از کم نومبر کے آخر تک۔