”عمران خان پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہونگے “
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 10, 2017 | 10:57 صبح
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)عمران خان نے دلہن پسند کر لی ہے ،2018میں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شادی کریں گے، پاکستان کی معروف آسٹرلوجسٹ سامعہ خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں عمران خان کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی پہلے طلاق کی پیشگوئی کی تھی اور اب خوشخبری دینا چاہتی ہوں کہ
عمران خان نے دلہن پسند کر لی ہے اور ستاروں کی چال کے مطابق ان کی تیسری شادی 2018میں متوقع ہے۔سامعہ خان کا کہنا تھا کہ ستاروں کی چال کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ 2018میں وزیراعظم اور شادی کی شیروانی ایک ساتھ پہنیں گے۔